the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

بالی ووڈ میں طویل عرصے سے اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والے معروف اداکار امیتابھ بچن کے بارے میں سب ہی یہ سوچتے ہوں گے کہ وہ اس وقت بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کمائی حاصل کرنے والے اداکار ہیں تاہم حقیقت میں ایسا نہیں۔ ایک انٹرویو دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے دعویٰ کیا کہ ان کی گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلم 'پیکو' میں دپیکا پڈوکون کو ان سے زیادہ معاوضہ دیا گیا۔

 فلم 'پیکو' کی کہانی ایک ذمہ دار بیٹی اور اس کے والد پر مبنی تھی، واضح



رہے کہ اس فلم کے لیے دپیکا پڈوکون کو کئی نامور ایوارڈز میں بہترین اداکارہ جبکہ امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہندوستانی نامور نیشنل ایوارڈز میں امیتابھ بچن کو تو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا تاہم بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دپیکا کے بجائے کنگنا رناوٹ نے اپنی فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' کے لیے حاصل کیا۔ یاد رہے کہ فلم 'پیکو' کے بعد خبریں تھیں کہ دپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں اور یہ دونوں اداکار اب کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کریں گے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.